پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سینئر ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر نے قومی ہاکی ٹیم کی سینئر مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر برگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی منظوری دیتے ہوئے سعید خان کو قومی ٹیم کا منیجر مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کیا، انگلش کرکٹر

ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچز پینل میں سیگفرائیڈ ایکمین، محمد عثمان شیخ، ایاز محمود، محمد علی خان اور عمران بٹ کو شامل کر لیا، تربیتی کیمپ رواں ماہ لگایا جائے گا۔

قومی ٹیم کے ویڈیو اینالسٹ کے طور پر ابوذر مرزا جبکہ فزیکل ٹرینر کی حیثیت سے رانا نصر اللہ فرائض سرانجام دیں گے۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ نئی ٹیم تربیتی کیمپ کے اختتام پر سامنے آئے گی۔

سیکریٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن حیدر حسنین نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم کو کیمپ کے اختتام پر تشکیل دینے کے بعد اسے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شرکت کیلئے روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ کپ رواں برس یکم سے 10 نومبر تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔ قومی ہاکی ٹیم میں شرکت کیلئے متعدد اولمپینز نے کمر کس لی۔ 

Related Posts