لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز فخر زمان بھی گھٹنے کی انجری کا لندن میں علاج کرائیں گے اس حوالے سے پی سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ فخر زمان آج لندن روانہ ہوں گے۔
پی سی بی نے لندن میں فخر کیلئے ڈاکٹرز سے وقت لے لیا ہے۔ترجمان کے مطابق فخر زمان ایشیا کپ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، لندن میں فخر زمان ڈاکٹر امتیاز اور ڈاکٹر ظفر کی نگرانی میں ری ہیب کرائیں گے۔
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس میں بہتری آئی ہے، شاہین آفریدی کا ری ہیب ٹریک کے مطابق ہے، ورلڈ کپ سے قبل شاہین آفریدی کی فٹنس کی مکمل بحالی کیلئے پر امید ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا