کراچی: کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے تاوان کیلئے اغوا کیے جانے والے 9 سالہ عبداللہ کو پہلوان گوٹھ سے بازیاب کرلیا ہے۔
آپریشن کے دوران پولیس نے تین اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا اور تاوان کے لیے رابطے میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق 9 سالہ عبداللہ کو 13 ستمبر کو سرجانی ٹاؤن سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے اسی دن نامعلوم مجرموں کے خلاف مقدمہ (نمبر 1438/2022) درج کیا تھا۔
سندھ میں غیرت کے نام پر قتل کے رجحان میں اضافہ