زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک کے مرکزی اور شیڈولڈ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا کُل حجم 14 ارب 31 لاکھ 74 لاکھ ڈالر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کے الیکٹرک کو 3 سال سے بغیر معاہدے کے گیس سپلائی کا انکشاف

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ کا حجم 8 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے جب کہ شیڈولڈ بینکوں کے پاس 5 ارب 69 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے مساوی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں۔

 دوسری طرف ملک میں گندم کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، قیمت میں اضافے نے 75 سالہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

14 ستمبر 2022ء کو اوپن مارکیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں گندم کی ریکارڈ گرانی ہو گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ جڑواں شہروں میں گندم کی قیمت 3560 روپے سے 3600 روپے فی چالیس کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts