راولپنڈی: بغاوت کے مقدمے میں گرفتار سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
شہباز گل کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جیل کے باہر موجود تھی، پی ٹی آئی رہنما کی رہائی سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد جیل حکام نے انھیں رہا کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی راولپنڈی کی مقامی قیادت اور کارکنوں نے شہباز گل کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں۔
عمران خان کی تقریر نامناسب ضرور تھی مگر دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی، اسلام آباد ہائیکورٹ