کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے شوہر کی آنے والی کتاب کو دھماکا خیز قرار دے دیا۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے مقبول ترین فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم کی کتاب کا ٹائٹل پیچ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس کتاب کی وجہ سے مجھے میرے شوہر سے ایک بار پھر محبت ہو گئی ہے۔
انہوں نے لکھاکہ اس کتاب میں وسیم اکرم کی زندگی کے بارے میں بہت سی چیزیں لکھی ہوئی ہیں جن کے بارے میں نہیں جانتی ہوں۔
شنیرا اکرم نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ تلخ حقیقت کو کاغذ پر لکھنا مشکل تھا اور ایک بیوی کے طور پر یہ میرے لیے پڑھنا بہت بڑا ہے۔شنیرا اکرم نے کہاکہ جب یہ کتاب مارکیٹ میں آئے گی تو کافی دھماکا خیز ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سچ کسی نہ کسی طرح ہمیشہ ہی سامنے آ جاتا ہے، مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے۔ سماجی کارکن شنیرا اکرم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وسیم اکرم کی کتاب رواں سال نومبر میں آئے گی۔
واضح رہے کہ وسیم اکرم کی آنے والی کتاب میں انہوں نے میچ فکسنگ اور جسٹس قیوم رپورٹ سمیت کئی شخصیات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔
مزید پڑھیں:نادیہ خان خواتین کے فٹبال میچ میں 4 گول کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں