کابل: طالبان کی حکومت کی جانب سے کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی کی تردیدکردی گئی۔
گزشتہ روز پاکستان نے باضابطہ طور پر کابل کو ایک خط لکھا تھا، جس میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ کو تلاش کرکے رپورٹ کرنے اور گرفتار کرنے کا کہا گیا تھا، خط میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ وہ افغانستان میں کہیں موجود ہیں۔
خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ مولانا مسعود اظہر ممکنہ طور پر افغانستان کے دو صوبوں یعنی ننگرہار اور کنڑ میں مقیم ہیں۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جیش محمد کے سربراہ افغانستان میں نہیں بلکہ پاکستان میں ہیں۔
پاکستان میں جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 14 جنوری 2002 کو دہشت گردی کے الزامات کے تحت جیش محمد پر باضابطہ طور پر پابندی لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں:افغان حکومت مولانا مسعود اظہر کو گرفتار کرے، پاکستان کا مطالبہ