اسلام آباد: وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمٹ معاف نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے، جسے اکتوبر سے مارچ کے درمیان وصول کریں گے۔
خرم دستگیر کا اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ درآمدی فیول کے بجائے مقامی ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جائیں گے، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔ 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کا فیول ایڈجسٹمنٹ ختم نہیں بلکہ موخر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ ہم سولر، کول اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں، جس سے بجلی کی قیمت کم ہوگی۔
خرم دستگیر نے کہا کہ دیہی علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو سولر پرلانے کے لئے کام کررہے ہیں، 600 میگاواٹ کا پہلا منصوبہ آج سرمایہ کاروں کے سامنے رکھا جائے گا، جو کم قیمت دے گا، اس کو یہ منصوبہ ایوارڈ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:گھریلو صارفین کو بجلی کے بلوں پر دیا جانے والا ون سلیب فائدہ بھی ختم