کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، دکانداروں کو کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، دکانداروں کو کیمرے نصب کرنے کی ہدایت
کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ، دکانداروں کو کیمرے نصب کرنے کی ہدایت

  شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی غیر معمولی بڑھتی وارداتوں کے بعد پولیس نے دکان داروں کو کیمرے نصب کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمزکی بڑھتی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ایکٹ کے تحت پولیس کی جانب سے دکان داروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے نوٹس ارسال کیے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر نظررکھی جاسکے اور شہر میں سکون لانے کے لیے بہتر اقدامات کیے جا سکیں۔

 نوٹس میں درج ہدایات پر عمل نہ کرنے پر دکان داروں کو قانونی کارروائی کرنے کی تنبیہ بھی  کی گئی ہے، جس کے بعد شہر میں دکان دار نوٹس ملنے کے بعد پریشان ہو گئے ہیں۔ دکان داروں کی جانب سے پولیس کی طرف سے ارسال کیے جانے والے نوٹس پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے تحت غیرسرکاری ادارے بشمول اسپتال، پٹرول پمپ، جیولرز، تعلیمی ادارے، شادی ہال اور دکان دار وغیرہ کی انتظامیہ مناسب حفاظتی اقدامات کرنے کی پابند ہے۔

یاد رہے کہ پولیس کے مطابق سندھ سکیورٹی آف ولنرایبل ایکٹ کے نفاذ کا فیصلہ گزشتہ دنوں گلستان جوہرمیں آئس کریم شاپ کے باہر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اعلیٰ تعلیم یافتہ اور کڈنی سینٹر کے ایچ آرمنیجرذیشان کے قتل کے واقعے کے بعد کیا گیا ہے۔

Related Posts