ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری نے 2ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھرمیں ڈکیتی، ملزمان کروڑوں روپے لوٹ کر فرار
سرکاری فوڈ کنٹرولر کے گھرمیں ڈکیتی، ملزمان کروڑوں روپے لوٹ کر فرار

کراچی:کورنگی انڈسٹریل ایریا میں بینک سے نکلنے والے دو نوجوانوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی اور دو ملزمان کو ان ہی کے پستول سے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا جبکہ مقابلے کے دوران بچائی گئی رقم شہری اٹھا کر رفو چکر ہوگئے۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع نجی بینک سے دو نوجوان ابرار اور فیضان 50 ہزار روپے نکلوا کر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ایک اور موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ان کا تعاقب کیا۔ ویران مقام پر روک کر ان سے رقم لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ایک نوجوان ابرار نے ملزم سے پستول چھین لیا اور اسی پستول سے فائرنگ کر کے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس دوران بینک سے نکلوائی گئی رقم سڑک پر گر گئی، مقابلے کے دوران تماشہ دیکھنے والے شہریوں میں سے کوئی رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں میاں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق اطلاع ملتے ہی عوامی کالونی پولیس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم دونوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Related Posts