کراچی: شہر قائد میں آج دوپہر سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جبکہ بارش اور تیز آندھی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کالے بادل چھائے ہوئے تھے اور تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم ہوگئی، جس کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سب سے زیادہ 25 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پرریکارڈ کی گی۔ یونیورسٹی روڈ پر 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل بھی کراچی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق قائد آباد میں 11اعشاریہ 5 ملی میٹر جبکہ گلشن حدید میں 10 ملی میٹربارش ہوئی، فیصل بیس میں 8 اعشاریہ5، مسرور بیس پر7 ملی میٹر جبکہ جناح ٹرمینل پر6 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ شروع