اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق رانا شمیم نے معافی نامے میں مؤقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس کے بعد سینئر ترین جج کا نام بیان حلفی میں لکھنا تھا۔غلط فہمی کی بنا پر اس وقت کے سینئر جج کی جگہ ہائیکورٹ کے موجود حاضر جج کا نام لکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ لان میں چائے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے دوران اُن کے منہ سے سینئر پیونی جج کے الفاظ بار بار سنے۔
سابق چیف جج نے مؤقف اختیار کیا کہ بیان حلفی 3 سال بعد 72 سال کی عمر میں ذہنی دباؤ میں لکھا ۔غلطی پر گہرا دکھ ہے اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں۔
عمران خان سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب