کراچی: شہر قائد سے لیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ایک سال بعد پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، پاکستان میں اس وقت گیارہ مقامات پر سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے ہر ماہ سیورج پانی سے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں۔ مذکورہ ڈسٹرکٹ میں حالیہ پولیو مہم 15 سے 21 اگست کو چلائی گئی تھی۔
لانڈھی بختاور ولیج سے ماحولیاتی نمونہ رواں سال 23 اگست کو حاصل کیا گیا تھا۔ رواں سال کراچی سے یہ پہلا مثبت ماحولیاتی نمونہ ہے جبکہ اس سے قبل کراچی سے پچھلا مثبت نمونہ مئی 2021 میں رپورٹ ہوا تھا۔ ضلع سے آخری پولیو وائرس کیس جون 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔
منچھر جھیل میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک بڑھ گئی