اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے 15 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 30 ہزار 500 سے زائد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کانتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.78 فیصد رہی۔
ملک بھر میں 15 لاکھ 71 ہزار 196 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 1.9 فیصد یعنی 30 ہزار 599 مہلک وائرس کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ ملک بھر میں 13 کروڑ سے زائد افراد نے کورونا ویکسین لگوالی۔
مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 533 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ وائرس میں مبتلا کم از کم 94 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
COVID-19 Statistics 12 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,533
Positive Cases: 105
Positivity %: 0.78%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 94— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 11, 2022