سندھ میں سیلابی صورتحال برقرار، وزیر اعظم کی دادو گرڈ اسٹیشن بچانے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سندھ میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے دادو گرڈ اسٹیشن بچانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے دادو میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر اعلیٰ سول اور عسکری حکام کو دادو گرڈ اسٹیشن بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے سیہون اور دادو بچانے کیلئے منچھر جھیل کو کٹ لگا دیا

واضح رہے کہ دادو گرڈ اسٹیشن سے 500 کلو واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اعلیٰ سول اور فوجی حکام دادو میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے سیہون شریف اور دادو کو سیلاب سے بچانے کیلئے منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب ایک مقام پر کٹ لگا دیا، تاہم اس کے جھیل پر متعدد مرتبہ کٹ لگانے کے باوجود پانی کی سطح کنٹرول نہ کی جاسکی۔ 

سندھ حکومت کی ہدایت پر رواں ماہ کے آغاز میں محکمۂ آبپاشی نے باغ یوسف کے قریب منچھر جھیل پر کٹ لگادیا جس کا مقصد دادو اور سیہون کو ممکنہ سیلابی ریلوں سے بچانا تھا تاہم اس عمل سے کئی یونین کونسلز زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہوا۔حکومت کا کہنا تھا کہ 1 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوں گے۔

Related Posts