پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے روپیہ بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا
پاکستانی کرنسی کی تنزلی، رواں ہفتے بھارتی اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوا

کراچی: رواں ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے علاوہ بھارتی اورافغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے باوجود پاکستانی روپیہ ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں غیر مستحکم رہااوربھارتی، بنگلا اور افغان کرنسی کی نسبت بھی کمزور ہوگیا۔

ہفتہ وار کرنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بانڈز ایلڈ میں بڑھنے سے روپیہ کی قدر پر منفی اثرات مرتب ہوئے جب کہ بنیادی اشیائے صرف کی درآمد بڑھنے سے ڈالر کی سپلائی محدود رہی۔ اُدھر امریکا کی شرح سود میں جارحانہ اضافہ بھی ڈالر کی اڑان کا باعث رہا۔

ہفتہ وار کرنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے کاروباری دنوں میں پاکستانی روپیہ بھارت، بنگلا دیش اور افغانستان کی کرنسی کی نسبت بھی مزید کمزور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں،، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر 2.50 روپے بڑھ کر 62 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ریال کی قدر 2.46 روپے بڑھ کر 60.72 روپے ہوگئی۔

یورو کی اوپن مارکیٹ میں قدر 12 روپے بڑھ کر 234 روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 11.60 روپے بڑھ کر 230.41 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 11.50 روپے بڑھ کر 274.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک ریٹ 12.02 روپے بڑھ کر 265.25 روپے ہوگیا۔

علاوہہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 9.50 روپے بڑھ کر 234.50 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر 9.21 روپے بڑھ کر 228.18 روپے کی سطح پر آئی۔

Related Posts