اے این ایف کی کارروائیاں، کئی شہروں سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے این ایف کی کارروائیاں، کئی شہروں سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد
اے این ایف کی کارروائیاں، کئی شہروں سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد

انسدادِ منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے آئس برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے لاہور میں واقع کوریئر آفس میں کارروائی کرتے ہوئے ، 950.2 کلو گرام کی آئس برآمد کرلی، آئس کرکٹ کے سامان میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔

جبکہ ناروے کیلئے بک کئے گئے بیڈ شیٹ کے پارسل سے بھی 160 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ پشاور میں کارکے فرنٹ اور ڈرائیور سیٹ کے نیچے بنے خانہ سے 31.200 کلو چرس برآمد ہوئی، دوران کاروائی نوشہرہ کے رہائشی شخص کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈکیتی کی واردات، ملزمان 3 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

پشاور باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکارروائی کے دوران ملزم کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 640 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا ۔

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts