ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے جے یو آئی(ایف)کے رہنما اور خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک کے میئر صدام حسین بیٹنی کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد خان نے بتایا کہ حملے کے دوران دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت عمران، برکت، فضل الرحمان اور رفیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی قیادت پر بار بار حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر عوامی نمائندوں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگوں کا کیا بنے گا؟” انہوں نے حکام سے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان جب جیل جائیں گے تو سمجھ آ جائے گی،رانا ثناء اللہ

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی قیادت کو نشانہ بنا کر جان بوجھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کی جا رہی ہے۔ انہوں نے حملے کے دوران زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔

Related Posts