سیلاب متاثرین کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد اہم ہوگی، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد اہم ہوگی، سپہ سالار
سیلاب متاثرین کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد اہم ہوگی، سپہ سالار

لاہور: پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عالمی شراکت داروں کی مدد سیلاب متاثرین کی بحالی میں اہم ہوگی۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں سپہ سالار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون/ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سماتھا پاور نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

(یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ اور پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں:پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

آرمی چیف نے اس موقع پر (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور کی ایڈمنسٹریٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ متاثرین کی بازیابی اور بحالی میں عالمی شراکت داروں کی مدد اہم ہو گی۔

Related Posts