سیلاب متاثرین کی عالمی مدد کیلئے وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مشترکہ اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب متاثرین کی عالمی مدد کیلئے وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مشترکہ اپیل
سیلاب متاثرین کی عالمی مدد کیلئے وزیر اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی مشترکہ اپیل

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب سے ہونے والے تباہی سے درپیش چیلنج سے عہدہ برآ ہونے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد کرے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آج (جمعہ)وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ اسلام آباد میں نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سنٹر کے دورے کے دوران کہی جہاں انہیں سیلاب کی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور امداد کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کا عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہے لیکن اُس کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کو زہریلی گیسوں کے اخراج میں نمایاں کمی لانی چاہئے اور اِن ملکوں کی مدد کرنی چاہئے جنہیں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جیسا کہ پاکستان کا معاملہ ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے عوام سے یکجہتی اور تعاون کے پیغام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسلح افواج سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ فریق سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ افراد کی امداد اور بچاؤ کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بچاؤ اور امداد کی کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو خوراک اور خیمے دیئے جا رہے ہیں لیکن چیلنج بہت بڑا ہے۔ انہوں نے مشکل کی اِس گھڑی میں پاکستان کی مدد کرنے پر مختلف ملکوں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے پاکستانیوں کی فراخدلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اُن کے دل میں بسنے والا ملک ہے۔

سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کی موجودہ صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے اور پاکستان کی مدد کیلئے اقوام متحدہ کے نظام کو پوری طرح متحرک کرنے کیلئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری بچاؤ اور امداد کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

Related Posts