اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 4 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 796افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 598شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 1 اعشاریہ 9 فیصد ہے۔
مدافعتی نظام کو کینسر کے خلاف متحرک کرنے کیلئے وائرس کا استعمال مفید قرار
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 15 ہزار 554 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.03 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 2لاکھ 47 ہزار 433 ہوگئی جبکہ کورونا کے 98 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 09 September 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,554
Positive Cases: 160
Positivity %: 1.03%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 98— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 9, 2022