پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ افغان کھلاڑیوں نے کرکٹ کم کھیلی ہے لیکن ابھی سے ان کے دماغ خراب ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی، میں نے خود ان کی کوچنگ کی۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے کرکٹ میں آئے اب ہمیں آنکھیں دکھائیں گے؟افغانستان کے کھلاڑیوں کا رویہ خراب تھا۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ابھی آپ کی کرکٹ کچھ بھی نہیں،کرکٹ سیکھو اور کرکٹر بنو۔
سابق کپتان نے کہا کہ بابراعظم کو رنز کی فکر نہیں کرنی چاہیے، پچ پر وقت لیں، سنگل اور ڈبلز کیلئے جائیں رنز خود بخود بننا شروع ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا