نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑدو، سوشل میڈیا صارفین کا اروشی روٹیلا کو مشورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑدو، سوشل میڈیا صارفین کا اروشی روٹیلا کو مشورہ
نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑدو، سوشل میڈیا صارفین کا اروشی روٹیلا کو مشورہ

دبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کردی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی ہار پر ختم ہوگیا لیکن اس سے جڑی خبریں ابھی بھی سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اکثراوقات اداکارہ اروشی روٹیلا اور بیٹر رشبھ پنت سے جڑی خبریں وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی موجود تھیں جب رشبھ پنت 14 رنز پر پویلین لوٹ گئے تو سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایڈٹ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانے پر نسیم شاہ کے ایک ری ایکشن پر اروشی روٹیلا دلفریب انداز میں مسکرارہی ہیں۔

ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو کئی مشورے دیے جارہے ہیں۔

ویڈیو پر پاکستانی صارفین نے اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ ہمارے بولر نسیم شاہ کا پیچھا چھوڑ دیں، اس کی عمر بہت کم ہے۔

Related Posts