افغانستان میں روسی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع روسی سفارتخانے کے نزدیک خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کابل میں روسی سفارتخانے کے قریب کیے گئے دھماکے میں 2 روسی سفارتکار بھی ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان میں مسجد میں دھماکا، طالبان حامی معروف خطیب جاں بحق

بین الاقوامی خبر رساں ادارے (روئٹرز) کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے روسی سفارت خانے کے داخلے کے راستے کے قریب اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جو گیٹ کے قریب پہنچا تو اسے گارڈز نے گولی مار دی تھی۔

ضلعی پولیس کے سربراہ مولاوی صابر کا کہنا ہے کہ ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی حملہ آور کو شناخت کرکے روسی سفارت خانے کے گارڈ نے گولی مار دی۔ انہوں نے دھماکے سے جانی نقصان کے متعلق نہیں بتایا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے صوبے ہرات کی مرکزی جامع مسجد کے دروازے پر زوردار دھماکے میں افغانستان کے نامور مذہبی اسکالر اور فارسی زبان کے معروف ومقبول عوامی خطیب مولوی مجیب الرحمن انصاری اپنے محافظوں اور نمازیوں سمیت شہید ہوگئے۔ 

 ہرات کے شہر گزرگاہ کی مسجد کے دروازے پر3 روز قبل اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب معروف مذہبی اسکالر محیب الرحمان انصاری اپنے محافظوں کے ہمراہ وہاں پہنچے تھے۔ مسجد میں نماز جمعہ کی تیاریاں کی جا رہی تھیں اور نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Related Posts