کوئٹہ سے چمن کا ٹرین آپریشن بحال، بجلی اب تک معطل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ سے چمن کا ٹرین آپریشن بحال، بجلی اب تک معطل
کوئٹہ سے چمن کا ٹرین آپریشن بحال، بجلی اب تک معطل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبہ بلوچستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد بحالی کا کام تیزی سے شروع ہوگیا ہے۔

ملک میں حالیہ غیر متوقع مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ بلوچستان ہوا، صوبے کے بیشتر اضلاع میں انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔ جہاں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں وہیں ریلوے ٹریک بھی اکھڑ گئے۔

پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان مین سیلاب سے اب تک 260 افراد جاں بحق 63 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں، جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے ہیں، جن کی بحالی کے لیے حکومتی اداروں اور محکموں کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں۔

بلوچستان میں سیلاب کے بعد بحالی کا کام جاری ہے، بی بی نانی کے مقام پر کوئٹہ سبی روڈ کھلنے کے بعد ٹرین آپریشن بھی بحال ہوگیا ہے۔

دوسری جانب صوبے میں بجلی کا نظام تاحال ٹھیک نہ کیا جا سکا، بجلی کی تقسیم کے ذمہ دار ادارے کیسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹاوروں کی مرمت جاری ہے، جبکہ بجلی کی سپلائی جلد معمول پر آجائے گی۔

Related Posts