پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کردی
پاک فضائیہ نے یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کردی

کراچی: پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں یومِ دفاع کی مناسبت سے مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے ستمبر 1965 میں لڑی گئی پاک بھارت جنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مختصر دستاویزی فلم جاری کی ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کے بہادر جوانوں نے شجاعت کی داستانیں رقم کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم قمبر شہداد کوٹ کے دورے کیلئے روانہ

پاک فضائیہ کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ستمبر 1965 کی جنگ کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی حربی معرکہ آرائیوں اور عزم و حوصلے پر بنائی گئی مختصر دستاویزی فلم میں 5 ستمبر کے روز کے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 1965 کی جنگ میں پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے تھے۔ فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دلیری، شجاعت اور جرأت کی وہ درخشاں داستانیں رقم کیں جنہیں پاکستانی قوم ہمیشہ فخر سے بیان کرتی رہے گی۔

ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی پاک بھارت جنگ کو یاد کیا جاتا ہے۔ پاک فضائیہ کے اسکوارڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے 5 جہاز مار گرائے، سرفراز رفیقی اور منیر الدین جیسے شہداء نے بھی وطن کی حرمت کیلئے جانیں قربان کیں۔

 

Related Posts