ملک بھر میں کورونا کے 190 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا کے 190 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق
ملک بھر میں کورونا کے 190 نئے کیسز رپورٹ، 2 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 190 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہوگئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 70ہزار 206افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 593شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 735 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.38 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 1 لاکھ 92 ہزار 506 ہوگئی جبکہ کورونا کے 119مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 60کروڑ 82لاکھ 92ہزار 301افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 64لاکھ 96ہزار462افراد جان کی بازی ہار گئے۔

رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق وائرس سے متاثرہ 42ہزار995 افراد کی حالت تشویشناک جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 72 لاکھ 42ہزار 372 ہو گئی۔ وائرس کے 1کروڑ 71لاکھ 99 ہزار 377 مریضوں کو آج سے 4روز قبل تک معمولی تکالیف کا سامنا تھا۔

Related Posts