دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی 48 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
رضوان نے 48 اننگز میں 1854 رنز بنائے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 48 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 1852رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے سپر اسٹار بلے باز محمد رضوان نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف اننگز کا 70 واں رن لے کر کوہلی کو مات دی۔
مزید پڑھیں:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان نے بھارت کو5 وکٹوں سے شکست دیدی