دبئی: متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 182 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کرلیا۔
محمد رضوان نے 71 اور محمد نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم 14 اور فخرزمان 15 اور محمد نواز 20 گیندوں پر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے خلاف ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے پاکستان کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی60 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28، سوریا کمار یادیو 13، رشبھ پنٹ 14 اور ہاردک پانڈیا صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2، محمد نواز، حارث رؤف اور محمد حسنین ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔