پاک فوج کی کاوشیں، بحرین پل آمدورفت کیلئے بحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کی کاوشیں، بحرین پل آمدو رفت کیلئے بحال
پاک فوج کی کاوشیں، بحرین پل آمدو رفت کیلئے بحال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین سے کیا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاک فوج کی انجینئر کور نے سیلاب سے تباہ ہونے والے بحرین پل کو آمدو رفت کیلئے بحال کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوات، بحرین، مدین اور خوازہ خیلہ کے لوگوں کے لئے بحرین پل کو بحال کرتے ہوئے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، جس پر مقامی افراد خوشی سے سرشار ہیں۔

پل پر ٹریفک کی بحالی پر لوگوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے،پشاور کور آرمی انجینئرز کی جانب سے دن رات کام کر کے پل کا کام مکمل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف کا سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریلیف آپریشن کا جائزہ

یاد رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد پل بند ہونے سے مقامی آبادی کا رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہوگیا تھا، سپہ سالار نے 30 اگست کو اپنے دورے کے دوران روڈ بحالی کا اعلان کیا تھا۔

Related Posts