مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حملے میں زخمی پانچ اسرائیلیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے اسرائیل منتقل کیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی میڈیکل سروسز سے تعلق رکھنے والے پیرا میڈیک ماٹی کارمی نے بتایا کہ ہم نے بس کے باہر گولیوں سے زخمی دوافراد کو دیکھا۔ ان کا علاج آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) کا طبی عملہ اور دیگر افراد کر رہے تھے۔ وہ جائے وقوع پر موجود تھے۔

اتوار کے روز فائرنگ کا یہ واقعہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں پیش آیا۔ گولی لگنے سے زخمی دونوں افراد ہوش میں تھے اورانھیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے اسرائیلی شہر حیفا کے رامبام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حماس نے اسرائیل کیلئے جاسوسی پر دو شہریوں کو پھانسی دیدی

ایم ڈی اے نے بتایا کہ تین اور افراد شیشے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوئے ہیں اور بعد ازاں انھیں سڑک کے ذریعے شمالی اسرائیل کے ایک اوراسپتال منتقل کردیا گیا۔

بس ڈرائیوروں کی نمائندہ ایک یونین کی طرف سے جاری کردہ تصویر میں گاڑی کی ونڈ سکرین میں گولیوں کے نشان ہیں اور اس میں سوراخ ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی وزیردفاع بینی گینز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز فوری طور پرحملہ آوروں کا تعاقب کرکے انھیں پکڑ لیاہے۔

گذشتہ ماہ مقبوضہ مشرقی یروشلم (بیت المقدس) میں اسی طرح کے فائرنگ کے ایک اور واقعہ اسرائیلی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شہرقدیم میں علی الصباح اس حملے میں متعدد امریکی شہریوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یادرہے کہ اسرائیل نے 1967 کی چھے روزہ جنگ کے بعد سے یروشلم اور مغربی کنارے پر قبضہ کررکھا ہے۔ اسرائیلی فوج نے جنگ میں یہ علاقے اردن سے چھینے تھے اوریروشلم کے مغربی حصے کو ریاست میں ضم کرلیا تھا۔

Related Posts