دمشق: شام میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، جس کے سبب ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیااور عملے کے تمام افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام کے شہر حما میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر گرا، جس کے باعث اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔
شامی فضائیہ نے ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی اور نہ ہی شناخت ظاہر کی ہے۔
ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امدادی کاموں کے دوران دو گھنٹے میں ہیلی کاپٹر پر لگی آگ پر قابو پایا گیا اور لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس میں پائلٹ سمیت عملے کے ارکان موجود تھے جو حادثے میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں:سمندری حدود کا تنازع، طیب اردوان کی یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی