راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والا بکی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والا بکی گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی، کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والا بکی گرفتار

راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والے بکی کو گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 2 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بکی کی گرفتاری کا واقعہ دھمیال تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایشیا کپ کرکٹ میچز پر آن لائن جوا کروانے والے بکی کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، 6 موٹر سائیکلز برآمد

گرفتار بکی کی شناخت نفاست عرف نفی کے نام سے کی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے  کہ ملزم کے قبضے سے آن لائن جوے میں استعمال کیے جانے والے 2 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ کھیلوں پر منفی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلز برآمد کی گئیں۔

آج سے 10 روز قبل راولپنڈی کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 6 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

ایس پی پوٹھوہاررانا عبدالوہاب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ 

Related Posts