اسلام آباد: سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ازبکستان کا خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا ۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ازبکستان سے آنے والے طیارے میں ادویات، خیمے اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔
دوسری جانب سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر ترکیہ ایئر فورس کا گیارہواں جہاز ایئرپورٹ پہنچ گیا، ترکیہ سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا۔
فلسطینیوں کی آواز دبانے کیلئے گوگل اور اسرائیل کے درمیان 1 ارب ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا
ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے ہیں، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔
پاکستان میں تباہ کن سیلاب موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا محض ایک چھوٹا حصہ ہے، عالمی برادری کی تشویش