اسلام آباد: وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترک صدر نے پاکستان سے یکجہتی کیلئے وفد کو بھیجا۔ ترکیہ کی 90 ہزار مساجد میں آج پاکستان کیلئے دُعا کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے ترک وزیرِ داخلہ اور وزیرِ ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اعلیٰ سطحی وفد پاکستان بھیجا۔
خیبرپختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی،خرم دستگیر
ٹوئٹر پیغام میں وزیرِ منصوبہ بندی نے کہا کہ ترکیہ سے طیاروں اور ریل کے ذریعے امدادی سامان آرہا ہے اور ترک وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ آج 90 ہزار مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کیلئے دُعا ہوگی۔
ترکی کے صدر طیب اردگان نے ترکی وزیر داخلہ اور وزیر ماحولیات کی قیادت میں پاکستان سے یکجہتی کے لئے اعلی سظحی وفد پاکستان بھیجا ہے۔ طیاروں اور ریل کے ذریعہ امدادی سامان آ رہا ہے اور ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج 90,000 مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان کے لئے دعا ہو گی۔ pic.twitter.com/f5z4O42bni
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) September 2, 2022