واشنگٹن: بھارتی نژاد امریکی ڈاکٹر لوکیش ویورو نے جاسوسی کے سافٹ وئیر پیگاسس کے غیر قانونی استعمال اور بدعنوانی سمیت دیگر الزامات کے تحت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر اہم بھارتی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رچمنڈ میں مقیم معدے کے ڈاکٹر لوکیش ویورو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی اور بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی کے خلاف مقدمہ امریکا میں کولمبین عدالت میں دائر کیا جس پر قانون حرکت میں آگیا۔
امریکی انخلا کا ایک سال مکمل، طالبان کا جشن، فوجی پریڈ