دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان کے خلاف کھیلنا ہمارے لئے چیلنج ہوتا ہے۔
بھارتی آل راؤنڈرز ہاردک پانڈیا اور رویندرا جڈیجا کی ویڈیو بھارتی بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کی گئی جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنے پلان اور میچ کے دوران کی صورتحال پر گفتگو کی۔
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے اس موقع پر کہا کہ بھارتی ٹیم اپنے شروع کے تین بیٹرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے، اس بار ہمیں بھی ٹیم کے لیے کچھ کرنے کا موقع ملا اور ہم نے کیا، جس کی ہمیں بے انتہاء خوشی ہے۔
پانڈیا نے کہا کہ میں پاکستان کے خلاف میچ میں پوری اننگز میں صرف ایک بار جذباتی ہوا اور وہ وقت تھا جب جڈیجا پویلین لوٹ گئے، انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ ورلڈ کپ کھیلنا اور زیادہ سے زیادہ مواقع حاصل کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ہمارے ٹاپ تھری بیٹرز آؤٹ ہو جاتے ہیں تو یہ میچ ہمیں یاد آئے گا۔میں اور جڈیجا 7 سے 8 سالوں سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔
بلے باز جڈیجا کا کہنا تھا کہ کپتان نے مجھ پر اعتماد کرکے پہلے بھیجا، اسی لیے کوشش کی کہ جتنا ہوسکے اسپنرز کو بڑا شاٹ ماروں، ہماری پارٹنر شپ بہت ضروری تھی ‘۔
مزید پڑھیں:گیارہ سالہ عائشہ ایاز نے انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا