پاکستان میں کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ، 111 مریضوں کی حالت تشویشناک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ، 111مریضوں کی حالت تشویشناک
پاکستان میں کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ، 111مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 170 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مہلک وائرس کے باعث 111 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 68 ہزار 849 افراد کورونا سے متاثر جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 575 شہری جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 12 ہزار 671 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 1.34 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 95 ہزار 965 ہوگئی جبکہ کورونا کے 111 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

چشمہ اتاریئے اور جانئے آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے 6 آسان طریقے!

دوسری جانب امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رگوں کے نظام غیر فعال ہونے سے ایسی میٹابولک تبدیلیاں ہوتی ہیں جو ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔

تحقیق میں شامل میڈیسین پروفیسر تھامس جے بیٹسن نے کہا کہ ذیابیطس اور انسولین کی مزاحمت کے مریضوں کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ سفید چربی اور ورم خون کی شریانوں کو غیرفعال کرنے کا باعث بنتے ہیں، جس کے باعث وہ امراض قلب، بینائی کے امراض اور گردوں کے امراض کا سامنا کرتے ہیں۔

Related Posts