کراچی: ملک بھر میں آج پھر سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے کو ملی، سونا آج پھر فی تولہ 1400 روپے سستا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہوگیا۔
دس گرام سونے کا بھاؤ 1200 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 828 روپے پر آگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 1728 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 25 پیسے اضافے سے 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 87.17 پوائنٹس کی کمی