فنڈز جمع کرنے کا اعلان، عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلیتھون آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فنڈز جمع کرنے کا اعلان، عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلیتھون آج کریں گے
فنڈز جمع کرنے کا اعلان، عمران خان سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ٹیلیتھون آج کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے براہِ راست ٹیلیتھون آج کریں گے جس میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فنڈز جمع کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ ٹیلیتھون کریں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹیلیتھون سے ملنے والا پیسہ پورے پاکستان کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا، فواد چوہدری

گزشتہ روز ٹیلیتھون سے متعلق اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈال دیا، آج پاکستان میں 2010 سے بھی بڑا سیلاب آیا ہوا ہے جسے دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ بہت سے لوگ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے، ٹیلیتھون کے ذریعے سیلاب متاثرین کیلئے پیسے اکٹھے کرنے ہیں۔ ٹیلیتھون پیر کی رات 9 بج کر 30 منٹ پر براہِ راست ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ تمام اوور سیز پاکستانیوں کو ٹیلیتھون میں شرکت کرکے امداد کرنا ہوگی۔ جیسے جیسے رقم آئے گی، سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوگی۔ فنڈز کا معاملہ ثانیہ نشتر کو دیکھنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سابق عمران خان حکومت میں احساس پروگرام کی سربراہ کے طور پر خدمات سرانجام دی تھیں جو آج کل حکومتِ پنجاب کے تحت کام کر رہی ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ثانیہ نشتر ٹیلیتھون کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگوں کو شامل کر رہے ہیں۔ ٹیلیتھون سے ملنے والی رقم پاکستان کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی۔ 

Related Posts