سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔بلاول بھٹوکی عالمی برادری سے امداد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چار سال جن ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے اب اُن میں بہتری آئی ہے، وزیرِ خارجہ
چار سال جن ممالک کیساتھ تعلقات متاثر ہوئے اب اُن میں بہتری آئی ہے، وزیرِ خارجہ

 وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ صوبہ سندھ مکمل طور پر متاثر ہوا جبکہ ملک بھر میں 1000 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، ملک بھر میں 1ہزار 33افراد جاں بحق 

بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں لاکھوں افراد بے گھر ہیں۔ ہماری لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہوگئی۔ عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔

دریں اثناء وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی ہم منصب سے رابطہ اور پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مستقبل میں مشترکہ بنیادوں پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جن کے دوران کم از کم 1 ہزار 33 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 1 روز کے دوران 119 مزید افراد انتقال کر گئے۔

گزشتہ روز این ڈی ایم اے نے سیلاب اور بارش سے ملک بھر میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سیلاب اور بارش سے مزید 119 افراد جاں بحق ہوئے۔

 

Related Posts