معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خیمے بنانے والوں سے اپیل کردی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خیموں کا کاروبار کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ فی سبیل اللّٰہ خیمے فراہم کردیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ خیمے فروخت کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔
مولانا طارق جمیل صاحب کی خیمے بنانے والوں سے رابطے کی اپیل!
خیموں کا کاروبار کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ فی سبیل اللہ یا بعوض رقم خیمے فراہم کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں:
0303-6660138#FloodinPakistan
#floodappeal pic.twitter.com/IDSoaD0z8I— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) August 27, 2022