متاثرین کی مدد کیلئے کسی حکم کے انتظار کی ضرورت نہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کہا کہ سیلاب سے متاثرہ آخری فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کسی حکم کا انتظار کئے بغیر ضرورت مند بھائیوں تک پہنچنا چاہئے۔

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے گوٹھ سدوری، لاکھڑا، لسبیلہ میں ریلیف اور میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرین سے خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کا تحفظ اور فلاح سب سے پہلے ہے، سیلاب سے متاثرہ آخری فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اس مشکل وقت میں عوام کی مدد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک جماعت کی منفی سیاست ملک کیلئے تباہ کن ہے، وزیر اعظم

آرمی چیف نے امدادی کاموں میں مصروف فوجیوں سے بھی ملاقات کی اور مصیبت زدہ لوگوں کی خدمت کیلئے کوششوں کو سراہا اور جوانوں کو ہدایت کی کہ قدرتی آفت پر قابو پانے کیلئے بہن بھائیوں کی مدد کی جائے۔

Related Posts