کوہلی کی شاہین آفریدی سے ملاقات، خیریت دریافت کی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوہلی کی شاہین آفریدی سے ملاقات، خیریت دریافت کی
کوہلی کی شاہین آفریدی سے ملاقات، خیریت دریافت کی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کیلئے پریکٹس سیشن کے دوران روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے کرکٹرز کی آپس میں ملاقاتیں ہورہی ہیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کے ٹاپ پلیئرز کو پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی پاکستانی فاسٹ بولر کی خیریت دریافت کررہے ہیں، جن بھارتی کھلاڑیوں نے شاہین آفریدی کی خیریت دریافت کی اُن میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، یوزویندرا چاہال، رشبھ پنٹ اور کے ایل راہول شامل تھے۔

بھارت کے اِن کھلاڑیوں نے شاہین سے ملاقات کرکے اُن سے فٹنس کا پوچھا اور جلد واپسی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک افغان کھلاڑیوں کی رضوان کی امامت میں نماز ادا کرنے کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 27 اگست سے شروع ہورہا ہے جس کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت 6 ٹیمیں دبئی میں موجود ہیں۔

ایونٹ کیلئے پاکستان ٹیم کو شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں تاہم وہ ری ہیب کیلئے ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Related Posts