ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937ہوگئی۔این ڈی ایم اے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937ہوگئی۔این ڈی ایم اے
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937ہوگئی۔این ڈی ایم اے

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بارش اور سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 937 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے دوران اموات اور دیگر نقصانات کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ بارشوں اور سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے 14سالہ لڑکی اغواء، مقدمہ درج

بارش اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 937 تک جا پہنچی۔ گزشتہ 1 روز میں جاں بحق ہونے والوں میں 17 بچے، 10 مرد اور 7 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 24 گھنٹوں میں کے پی میں 16 اور سندھ میں 13افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی تباہ کاریوں سے 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، شیری رحمن

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 1 روز کے دوران بارش اور سیلاب کے باعث بلوچستان میں 4 جبکہ پنجاب میں 1 شخص جاں بحق ہوا جبکہ ملک بھر میں 50 مزید افراد زخمی ہو گئے جس سے اب تک زخمی افراد کی مجموعی تعداد 1 ہزار 343 تک جا پہنچی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سیلاب کے باعث مزید 85 ہزار 897 جانور ہلاک ہو گئے جس سے اب تک مر جانے والے جانوروں کی کل تعداد 7 لاکھ 93 ہزار 995 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 1 روز میں سندھ کے 15 پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں کم و بیش 145 پلوں کو جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 لاکھ 75 ہزار 69 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ روز تک ملک بھر میں کم و بیش 900 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Posts