کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے کے الیکٹرک کی جانب سے اچھی خبر سامنے آگئی، کے الیکٹرک نے 200 یا اس سے کم یونٹ والے رہائشی صارفین کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو ختم کردیا۔
کے الیکٹرک کے مطابق 200 یونٹس سے کم استعمال والے رہائشی صارفین کے بلوں کا اجراء 26 اگست سے کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی صارفین ترمیم شدہ بل کے لئے قریبی کسٹمرز کئیر سنٹر میں رابطہ کریں، کسٹمر کئیر سینٹرز جمعہ اور ہفتہ رات 8 بجے تک کھلیں گے۔متعلقہ صارفین کے لئے چھٹی والے دن اتوار کو کو کسٹمرز کئیر 5 بجے تک کھلے ہوں گے۔صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 305 پوائنٹس کی مندی