اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کو گرفتار کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لوگ تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، ملک کی سب سے بڑی پارٹی کے سربراہ کوگرفتارکرنےکی کوشش ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو جنسی زیادتی کا شکار بنایا گیا جو کہ عدالت میں ثابت بھی ہوگیا لیکن پھر بھی انہیں واپس پولیس کے پاس بھیج دیا گیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایسی صورتحال میں لیگل ایکشن لینے کی بات کی تھی سب کے خلاف تو ان لوگوں نے مجھ پر دہشتگردی کا پرچہ ہی کاٹ دیا۔
اسٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا