خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل
خدارا بلوچستان کی مدد کریں، ایوب کھوسہ کی عوام سے اپیل

پاکستان کے سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ سیلاب زدہ بلوچستان کی عوام کی مدد کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینئر اداکار ایوب کھوسہ نے کہا کہ وہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ لسبیلہ میں موجود ہیں جہاں پانی کے بے حد بہاؤ کی وجہ سے کوئٹہ کراچی کا زمینی راستہ بند ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کا پاکستان سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

ایوب کھوسہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام ڈسٹرکٹ بے حد خراب صورتحال کا شکار ہیں اور لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی بہت مشکل میں ہے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا کے واسطے آگے بڑھیں لوگوں کے گھر واپس بنانے اور مال مویشی لوٹانے میں ان کی مدد کریں۔

اداکار نے عوام سے اپیل کی کہ بلوچستان کے لوگوں کو کھانا پینا پہنچائیں آپ سیلاب زدگان کی زندگی آسان بنائیں اللہ آپ کی زندگی آسان بنائے گا۔

Related Posts