الیکشن کمیشن کا اپنے ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے ملازمین کی دو روز کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے جو سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریسکیو کے کاموں پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گریڈ 7 سے 16 تک کے ملازمین کی 1 روز کی جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی 2 روز کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ کمیشن سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان

خیال رہے کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ 300 بچوں سمیت 900 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم ملک بھر کے سیلاب متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہمسایہ ملک چین نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کا اعلان کیا جو سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امدادی کاموں کیلئے استعمال کی جائے گی۔

 ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین نے بلوچستان اور سندھ کے سیلاب متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے خیموں اور دیگر فوری ضرورت کے امدادی سامان سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

Related Posts