پاکستان کا سب سے بڑا لیکن سب سے کم آبادی والا صوبہ بلوچستان ملک میں ہونے والی شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
بلوچستان میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26,567 مکانات کو نقصان پہنچا اور 7,167 مکانات منہدم ہوئے۔ ان دل دہلا دینے والی کہانیوں میں کوک اسٹوڈیو کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی کی کہانی بھی ہے جورواں سال کناں یاری سے مشہور ہوئے۔
کناں یاری کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے ابتدائی گانوں میں سے ایک تھا، جو جنوری 2022 میں ریلیز ہوا تھا۔ کناں یاری کی موسیقی معروف گلوکار عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی جس میں نغمہ نگار کیفی خلیل اور ریپر ایوا بی نے بھی اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔ وہاب علی بگٹی کا تعلق بلوچستان سے ہے جو سیلابی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گلوکار وہاب بگٹی بھی متاثر ہوئےہیں ۔
پاکستان میں نیٹ فلکس پر کونسی 7 فلمیں ٹرینڈ کررہی ہیں؟